Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونس خان کا کرکٹرز کو مسلسل محنت اور ہمت نہ ہارنے کا مشورہ

شائع 07 مئ 2020 04:33pm

لاہور: پاکستان کے لیجنڈری بلے باز یونس خان نے کرکٹرز کو مسلسل محنت اور ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دے ڈالا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایمانداری اور جامع حکمت عملی عام کھلاڑی کو نہ صرف لیجنڈ بلکہ عمران خان کی طرح وزیراعظم بنادیتی ہے۔

 پی سی بی کے زیر اہتمام لیجنڈ کرکٹرز کی جانب ‏سے موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو ویڈیولنک پر لیکچرز‏ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کے روز سابق کپتان یونس خان نے قومی کرکٹرز کو ویڈیو لنک پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ‏ بلے بازوں کو کریز پر مزاحمت اور کارکردگی میں تسلسل لانے کی ٹپس دیں اور کہا کہ اچھے بیٹسمین کے ساتھ فیلڈنگ میں بہتری لانا بھی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو مضبوط کردار اور قربانی کا جذبہ پیدا کی نصیحت کی اور بتایا کہ وسیم اکرم اور وقار یونس نے ٹوٹی ہڈیوں کے ساتھ بھی پاکستان کی نمائندگی کی.

یونس خان نے کہا کہ بڑا کرکٹر بننے کیلئے خود کو چیلنج کرنا سیکھیں۔ دیانتداری اور منصوبہ بندی نے عمران خان کو وزیراعظم کے منصب تک پہنچایا۔